معروف کرکٹر کی سیاست میں انٹری

معروف کرکٹر کی سیاست میں انٹری فائل فوٹو معروف کرکٹر کی سیاست میں انٹری

بھارت کے مشہور کرکٹر ریندر جڈیجا کی اہلیہ بھارتی اسمبلی کی رکن ہیں او ر انہوں نے اپنے شوہر کی سیاست میں اینٹری کی خبر خود ٹویٹر پر جاری بیان میں سنائی ۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ٹویٹر پر اپنے شوہر کے سیاست میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چند تصاویر شئیر کیں جس میں انہیں اور رویندرا جڈیجا کو بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ 35 سالا جڈیجا نے جون میں بھارت کے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی 20 کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔

 

install suchtv android app on google app store