سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کا نیپال کو 1رن سے شکست

ٹی20 ورلڈکپ میں آج کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیپال کو شکست دیدی فائل فوٹو ٹی20 ورلڈکپ میں آج کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیپال کو شکست دیدی

ٹی20 ورلڈکپ میں آج کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیپال کو شکست دیدی۔

کنگز ٹاؤن کے آرنس ویل گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں 116 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بناسکی اور سپرایٹ مرحلے میں نہ پہنچ سکی۔

نیپال نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جب کہ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔ اوپنر ریزا ہینڈرک نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کوک نے 10، کپتان ایڈن مارکرم 15، ہینریچ کلاسین 3، ڈیوڈ ملر 7، مارکو جینسن 1 رن بنا سکے اور کاگیسو رابادا کوئی رن اسکور نہ کرسکے جب کہ ٹرسٹین اسٹب 27 رنز بنا کر کریز پر موجود رہے۔
نیپال کی جانب سے دیپیندرا سنگھ ایری نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کوشال بھرتل صرف 19 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

بعدازاں نیپال کی ٹیم 116 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اوپنر کوشال بھرتل نے 13 رنز، آصف شیخ 42 جب کہ کپتان روہیت پوڈیل کوئی رن نہ بنا سکے اور آؤٹ ہو گئے۔ بیٹر انیل ساہ نے ٹیم کو سہارا دیا اور 27 رنز کی اننگ کھیلی، جب کہ دیپیندرا سنگھ ایری 6، کوشال ملا 1 اور گلشن جھا 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سومپل کامی نے 8 رنز بنا کر ٹیم کی جیت کیلیے مزاحمت دکھائی لیکن ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اسپنر تبریز شمسی 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا جب کہ اینریچ نورجے اور کپتان ایڈین مارکرم نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

تین میچز میں کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ کی ٹیم سپر 8 مرحلے کیلیے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ نیپال کو ورلڈکپ میں اپنا سفر جاری رکھنے کیلیے یہ مقابلہ جیتنا ضروری تھا۔

یاد رہے کہ آج کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور یوگنڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ہے، تیسرا میچ بھارت اور کینیڈا کے درمیان جبکہ آج کا چوتھا میچ انگلینڈ اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store