4 سال بعد قومی ٹیم کی جرسی پہننے پر محمد عامر کا اہم بیان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے چار برس بعد قومی ٹیم کی گرین جرسی پہن لی۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کی جرسی پہن کر تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ شروع اللہ کا نام لیکر، الحمدللہ، تقریباً 4 سال بعد۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے 2020 میں پی سی بی پر ناروا سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا مگر وہ لیگز میں تسلسل کے ساتھ شرکت کرتے رہے تھے۔

محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے قبل پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے۔

بعدازاں 4 سال بعد 24 مارچ 2024 کو انہوں نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

محمد عامر نے ستمبر میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کردی تھی اور پاکستان آرمی کے کاکول فٹنس کیمپ میں بھی شمولیت اختیار کی۔

محمد عامر کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز جمعرات کو شروع ہوگی۔

install suchtv android app on google app store