پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ فائل فوٹو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض پانچ رکنی امپائرز پینل میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ زمبابوے کے اینڈریو پائی کرافٹ کو سیریز کے لیے آئی سی سی میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان 18 اپریل کو راولپنڈی میں شروع ہونے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان اسکواڈ

بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان، اسامہ میر

ریزرو کیٹیگری: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا

نیوزی لینڈ اسکواڈ

مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، زیک فولکس ، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی

install suchtv android app on google app store