بابر اعظم کے حق میں کامران اکمل میدان میں آگئے

کامران اکمل میدان میں آگئے فائل فوٹو کامران اکمل میدان میں آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے جس پر سابق کرکٹرز کے تبصرے جاری ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کے سر پر ایک بار پھر کپتانی کا تاج سجاتے ہوئے انہیں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی قیادت سونپ دی ہے جس پر شائقین اور سابق کرکٹر کے تبصرے جاری ہیں۔

اس حوالے سے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی دینے کے فیصلے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کے اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔ کپتان تبدیل ہونے سے ٹیم کے ماحول پر فرق نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ بابر اعظم چار سال ٹیم کے کپتان رہے ہیں۔

بابر اعظم کے سر ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت کا تاج سج گیا

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے تو پسند ناپسند کی ماضی کی روش سے دور رہنا ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store