عماد وسیم کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔
محمد عامر نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پرنظر ثانی کی، فیملی کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی دستیابی دیتا ہوں۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں۔ میرا ملک، میری ذات سے پہلے آتا ہے۔ پاکستان کی شرٹ پہننا ہمیشہ سے سب سے بڑی خواہش رہی ہے اور رہے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کا موقع دیتی ہے۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ میری پی سی بی کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے، پی سی بی نے مجھے عزت دی۔ میں نے کرکٹ بورڈ کو بتایا ہے کہ پاکستان کےلیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔