کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ردرفورڈ پی ایس ایل چھوڑ گئے فائل فوٹو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ردرفورڈ پی ایس ایل چھوڑ گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ردرفورڈ بھی گھریلو مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ردر فورڈ فیملی مسائل کی وجہ سے بارباڈوس روانہ ہوئے، اب اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپلے آف کیلئے کوالیفائی کرتی ہے تو ان کی واپسی ممکن ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز اور کراچی کنگز کے کیرن پولارڈ بھی پی ایس ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے ہیں، یہی نہیں یو اے ای کے عثمان خان بھی فیملی مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store