پی ایس ایل 9؛ لاہور قلندرز نے اسلام آباد کو 17 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی

لاہور قلندرز نے اسلام آباد کو 17 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی فائل فوٹو لاہور قلندرز نے اسلام آباد کو 17 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 9 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر رواں سیزن میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

163 رنز کے تعاقب میں اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم 145 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔لاہور قلندرز کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی فتح ہے۔

اس فتح سے پہلے ہی لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی تھی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کی اننگز

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔وین ڈرڈوسن 64 اور شاہین آفریدی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 2، فخر زمان 10،شائے ہوپ 6، سکندر رضا 4 اور احسن حفیظ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ویزا 24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 2، نسیم شاہ، حنین، عماد اور شاداب نے ایک ایک وکٹ لی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

لاہور قلندرز کے 163 رنز کے تعاقب میں اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم 19 ویں اوور میں 145 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

فہیم اشرف 41،اعظم خان 29 اور نسیم شاہ 27 رنز بناکر نمایاں رہے، ایلکس ہیلز صفر پر آؤٹ ہوئے، شاداب خان اور جارڈن 7، 7 رنز بناسکے، آغا سلمان ، عماد وسیم کے 4 ،4 اور حنین شاہ نے 3 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ ڈیوڈ ویزا ، جہانداد خان اور احسن حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

کراچی کنگزکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےخلاف فتح کے بعد لاہور قلندرز پلے آف سے باہر ہوگئی تھی۔ ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد 9،9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

کراچی 6 پوائنٹس کے پانچویں اور لاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ، سکندر رضا، احسن حفیظ بھٹی، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، زمان خان، طیب عباس

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، حنین شاہ، نسیم شاہ، رومان رئیسa

install suchtv android app on google app store