اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دیدی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دیدی فائل فوٹو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دیدی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو رنز سے شکست دے دی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 197 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔

قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز الیکس ہیلز اور کولن منرو نے کیا۔ الیکس ہیلز پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے جبکہ تیسرے اوور میں کولن منرو بھی 15 رنز بناکر صائم ایوب کا شکار بن گئے۔

آغا سلمان نے 37 اور شاداب خان نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جورڈن کوکس 26 اور اعظم خان 29 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کے صائم ایوب نے 2، سلمان ارشاد اور لوکی ووڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

رواں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں ایک بار پہلے بھی مدمقابل آچکی ہیں جب اسلام آباد کی ٹیم کو زلمی کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے، اس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں فتح اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک روز قبل اس کا پنڈی میں ہی شیڈول میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کے حصے میں ایک پوائنٹ آیا، زلمی کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 7 ہوچکی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 میں سے صرف 2 میچز میں فتح حاصل ہوئی، 3 میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے اس کے پوائنٹس کی تعداد فقط 5 اور وہ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، پال والٹر، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، عارف یعقوب، سلمان ارشاد

اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، ایلکس ہیلز، سلمان علی آغا، رومان رئیس، نسیم شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، جورڈن کاکس، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، حنین شاہ

install suchtv android app on google app store