پی ایس ایل 9: پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا میچ بارش کے باعث منسوخ

پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا میچ بارش کے باعث منسوخ فائل فوٹو پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا میچ بارش کے باعث منسوخ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا 17واں میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، لاہور قلندر اور پشاور زلمی کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش تھا تاہم میچ سے قبل ہی موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جس کے سبب میچ شروع نہ ہوسکا اور ٹاس تک نہ ہوسکا۔

پی سی بی نے پشاور زلمی اور لاہور قلندر کے درمیان آج کا میچ منسوخ ہونے کی تصدیق کری جس کے بعد دونوں ٹیمیں گراؤنڈ سے واپس روانہ ہوگئیں۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

پشاور زلمی کے 6 میچز میں 7 پوائنٹس ہوگئے جب کہ لاہور قلندر نے سات میچوں کے بعد ایک پوائنٹ حاصل کرلیا وہ بھی بارش کی وجہ سے حاصل کرپائی۔

دوسرے میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کو بھی اسی گراؤنڈ پر مدمقابل آنا ہے تاہم بارش کی وجہ سے دونوں میچز کا انعقاد ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ راولپنڈی میں دن کے وقت بارش کے 100 جبکہ رات کے اوقات میں 70 فیصد بارش متوقع ہے۔

install suchtv android app on google app store