ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ

نمیبیا کے بیٹر جان نکول لوفٹی ایٹن نے تیز ترین سنچری داغ دی۔ فوٹو: ایکس نمیبیا کے بیٹر جان نکول لوفٹی ایٹن نے تیز ترین سنچری داغ دی۔

نمیبیا کے بیٹر جان نکول لوفٹی ایٹن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں تیز ترین سنچری داغ دی۔ انہوں نے صرف 33 گیندوں پر 100 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

نیپال کے شہر کرتی پور میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کی اور 4 وکٹ پر 206 رنز بنائے۔ اس اننگز میں جان نکول لوفٹی ایٹن نے صرف 33 گیندوں پر سنچری بنائی۔

جان نکول لوفٹی ایٹن کی 101 رنز کی اننگز میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نمیبیا نے میچ 20 رنز سے جیت لیا۔

لوفٹی ایٹن سے پہلے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیپال کے کوشل ملا کا تھا جنہوں نے گزشتہ برس ہی منگولیا کے خلاف 34 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

install suchtv android app on google app store