پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ فائل فوٹو لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے بارہویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے ہرادیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے ہدف 212 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز 6 وکٹوں پر 203 رنز بناسکی اور یوں اسے 8 رنز سے شکست کھانا پڑی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

زلمی کے اوپنر صائم ایوب نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

صائم ایوب کے ساتھ کپتان بابر اعظم نے 136 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، بابر اعظم 15ویں اوور میں 48 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے رومین پاول نے پشاور زلمی کے اسکور کو برق رفتاری سے آگے بڑھایا، انہوں نے 20 گیندوں پر 46 رنز کی تباہ کن اننگز کھیلی۔

آصف علی 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ محمد حارث 12 اور پال والٹر 2 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، جہانداد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، حسیب اللہ خان، روومین پاول، پال والٹر، آصف علی، لیوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ، سکندر رضا، احسن بھٹی، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، محمد عمران، زمان خان۔

install suchtv android app on google app store