پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فائل فوٹو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، ریزا ہینڈرکس 72 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان نے 51 رنز اسکو رکیے۔

اس کے علاوہ عثمان خان 14 اور طیب طاہر نے 35 رنز بنائے،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے۔

181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 176 رنز بناسکی، خواجہ نافع 36اور کپتان رائیلی روسو 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ٹورنامنٹ میں اب تک ملتان سلطانز نے 5 میچ کھیل کر 4 جیتے ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تین میچز جیتے اور ایک میں ناکامی ملی۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان پہلے اور کوئٹہ دوسرے نمبر پر ہے۔

install suchtv android app on google app store