پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ فوٹو: ایکس اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ کی ٹاس کے لیے اسلام آباد کے کپتان شاداب خان اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی میدان میں اترے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے لیگ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ایک ماہ تک چلنے والے اس ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے جس کے پہلے مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کی میزبانی کراچی اور راولپنڈی کریں گے۔

اس کےعلاوہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کی میزبانی بھی اس مرتبہ کراچی کو دی گئی ہے اور 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کھیلا جائے گا، ایونٹ کے 34 میچوں میں سے 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان(وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ اور ٹائمل ملز۔

لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، راسی وین ڈر ڈوسن، عبداللہ شفیق، لورکا ٹکر(وکٹ کیپر)، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویزے، جہانداد خان، حارث رؤف اور زمان خان۔

install suchtv android app on google app store