پی ایس ایل 9: افتتاحی تقریب میں کونسے فنکار جلوہ گر ہونگے؟

تقریب کے دوران لیزر شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ فائل فوٹو تقریب کے دوران لیزر شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی افتتاحی تقریب میں کب اور کتنے بجے شروع ہوگی، کون کون سے فنکار جلوہ بکھریں گے، تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

پی سی ایل کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ کے علاوہ عارف لوہار اور نوری اپنے آواز کا جادو جگا کر تقریب میں چار چاند لگائیں گے۔

تقریب کے دوران لیزر شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

17 فروری کو ہونے والی پی ایس ایل کی تقریب کا آغاز ساڑھے 6 بجے ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے گیٹ شائقین کرکٹ کیلئے ساڑھے 3 بجے کھول دیئے جائیں گے۔

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا پہلا میچ میزبان لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store