پی ایس ایل 9: ٹرافی کی رونمائی لاہور کر دی

پی ایس ایل 9: ٹرافی کی رونمائی لاہور کر دی فائل فوٹو پی ایس ایل 9: ٹرافی کی رونمائی لاہور کر دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

لاہور کے ریس کورس گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام ٹیموں کے مالکان سمیت کپتانوں نے بھی شرکت کی۔

ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 17 فروری سے ہوگا، قذافی اسٹیڈیم افتتاحی تقریب سمیت 9 میچز کی میزبانی کرے گا۔

دوسری جانب سیکیورٹی کےپیش نظر اسٹیڈیم کے داخلی، خارجی راستے اور نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں موجود تمام ریسٹورنٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store