آسٹریلیا کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ فائل فوٹو کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں مچل اسٹارک ،پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

چاروں کرکٹرز کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔

 اس کے علاوہ مچل مارش کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ ٹم ڈیوڈ ،ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا، گلین میکسویل ،میتھیو ویڈ اور مارکس اسٹوئنس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 21 ،23 ،اور 25 فروری کو نیوزی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store