آسٹریلوی ٹیم نے ایک اور تاریخی فتح اپنے نام کر لی

آسٹریلوی ٹیم نے ایک اور تاریخی فتح اپنے نام کر لی فائل فوٹو آسٹریلوی ٹیم نے ایک اور تاریخی فتح اپنے نام کر لی

آسٹریلیا نے ون ڈے کی تاریخ میں بالز کے اعبتار سے سب سے بڑی فتح سمیٹ لی۔

کینبرا میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم محض 24.1 اوورز میں 86 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، محض تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلک ایتھنیز 32، کیسی کارٹی 10 جبکہ روسٹن چیس 12 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کینگروز کی جانب سے زیویر بارٹلیٹ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی ٹیم نے 87 رنز کا ہدف محض 6.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، (259) بالز کے اعتبار سے جیت کینگروز کی ابتک کی سب سے بڑی فتوحات میں سے ایک ہے۔

install suchtv android app on google app store