امام الحق کی ون ڈے کاؤنٹی میں بڑی کامیابی، نیا ریکارڈ بنا لیا

ون ڈے کپ میں یورکشائر کی نمائندگی کرنے والے امام الحق نے سیمی فائنل میں ہیمپشائر کے خلاف رواں ایونٹ میں چوتھی سنچری اسکور کی۔

ہیمپشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے تھے۔

بارش سے متاثرہ میچ میں یارکشائر کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 41 اوورز میں 254 رنز کا ہدف ملا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں امام الحق نے 97 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔

install suchtv android app on google app store