اعظم خان کی شاندار بیٹنگ، 18 گیندوں پر تیزترین ففٹی

 وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے 18 بالز پر تیز ترین ففٹی جڑدی فائل فوٹو وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے 18 بالز پر تیز ترین ففٹی جڑدی

آئی ایل ٹی 20 میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے 18 بالز پر تیز ترین ففٹی جڑدی۔

انٹرنیشنل لیگ ٹوئنٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 6 وکٹ سے ہرا دیا، ناکام سائیڈ نے 7 وکٹ پر 160 رنز بنائے، شمرون ہٹمائر(40) اور جورڈن کاکس (26) نمایاں رہے، محمد عامر نے 3 وکٹیں اڑائیں، فاتح ٹیم نے ہدف 16.5 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

کولن منرو 51 اور الیکس ہیلز 44 رنز بنانے میں کامیاب رہے،کارلوس بریتھ ویٹ کے اوور میں اعظم خان نے 22 رنز بٹورلیے، وہ 20 بالز پر 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اعظم کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل رہے، انھوں نے 18 گیندوں پر ایونٹ کی تیزترین نصف سنچری بنائی۔

install suchtv android app on google app store