جنوبی افریقی کپتان نے ویرات کوہلی پر بڑا الزام عائد کر دیا

 جنوبی افریقی کپتان نے ویرات کوہلی پر بڑا الزام عائد کر دیا فائل فوٹو جنوبی افریقی کپتان نے ویرات کوہلی پر بڑا الزام عائد کر دیا

جنوبی افریقا کے سابق کپتان ڈین ایلگر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک میچ کے دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ان پر تھوکا جس کے بعد انہوں نے کوہلی کو دھمکایا تھا۔

ڈین ایلگر نے یہ دعویٰ یوٹیوب چینل پر ہونے والے پوڈکاسٹ میں کیا جس میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ 'کیا آپ کی کبھی کوہلی یا ایشون سے لڑائی ہوئی ہے؟'

جواب میں سابق کپتان بولے 'یہ میرا اور کوہلی کا پہلا سامنا تھا جب ہم بھارت میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے گئے تھے، بھارت کی وہ وکٹیں مذاق تھیں، جب میں بیٹنگ کے لیے آیا تو ایشون اور جڈیجا کے خلاف خود کو سنبھالے ہوئے تھا کہ کوہلی نے مجھ پر تھوکا‘۔

ایلگر کا کہنا تھا ’میں نے گالی دیتے ہوئے کوہلی سے کہا کہ اگر دوبارہ ایسا کیا تو میں بلے سے تمیہں ماروں گا‘۔

سابق کپتان نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ 2017 اور 2018 میں جب بھارت دورہ جنوبی افریقا کے لیے آیا تب کوہلی نے ڈرنکس بریک کے دوران اپنے نامناسب رویے کے لیے معذرت طلب کی۔

ایلگر نے بتایا ’اس واقعے کے دو سال بعد کوہلی نے مجھے کہا کہ سیریز کے بعد کیا ہم جاکر ڈرنک پی سکتے ہیں، میں اپنے کیے کے لیے معافی مانگنا چاہتا ہوں‘۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 'اے بی ڈی ویلیئرز کو جب اس معاملے کی خبر ہوئی تو انہوں نے کوہلی سے جاکر پوچھا کہ تم میرے ٹیم میٹس پر کیوں تھوک رہے ہو؟'

واضح رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store