قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی ساتھی کرکٹر شعیب ملک کو ان کی شادی کی مبارکباد دی ہے۔
مانچسٹر میں نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’شعیب ملک کو بہت بہت مبارک، اللہ اس کو اسی شریک حیات کے ساتھ ساری زندگی خوش رکھے‘‘۔
شاہین شاہ آفریدی سے متعلق انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر کو ٹی20 کی کپتانی کی ذمہ داری ٹھیک سے نبھانی ہوگی تاکہ ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں کی جائیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی سے متعلق اعلان کیا تھا۔ انہوں نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کی ہے۔
دوسری شادی کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی تصدیق بھی کی گئی جبکہ اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے پہلے شوہر عمیر جسوال سے خلع لیا تھا۔