قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق محمد عامر کا مؤقف سامنے آگیا

محمد عامر فائل فوٹو محمد عامر

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم میں واپسی کے سوال پر اپنی رائے ظاہر کردی۔

آئی ایل ٹی 20 لیگ میں ڈیزرت وائپرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے 2020 میں اس وقت کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا حوالہ دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔

رواں ہفتے محمد عامر نے کرکٹ کیریئر کی موجودہ حالت پر اپنا نقطہ نظر ظاہر کیا۔

محمد عامر نے کہا کہ اس وقت میں آگے بڑھ چکا ہوں اب میری زندگی میں کرنے کے لیے مختلف چیزیں موجود ہیں اب میرا قومی ٹیم میں واپسی کا باب بند ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سال بین الاقوامی کرکٹ سے دور رہنا ایک طویل عرصہ ہے اگر آپ اس وقت پاکستان کے نظام کو دیکھیں تو یہ ہر مہینے بدل رہا ہے اس لیے آپ کو کبھی معلوم نہیں ہوتا کہ کیا ہونے والا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ میرے لیے یہ بحث بند ہوچکی ہے، تین سال باہر رہنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ واپس آنا میرے لیے کوئی سمجھداری کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم مجھے نہیں معلوم کہ اگلے چند سالوں میں کیا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store