سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ فائل فوٹو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں 79رنزسے شکست ہوئی، پرتھ ٹیسٹ بھی پاکستان 360 رنزکے بھاری مارجن سے ہارا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی، اوپنر عثمان خواجہ ساجد خان کا شکار بن کر پویلین لوٹے۔

میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے تک 1 وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنالیے تھے، کھانے کے وقفے کے بعد ڈیوڈ وارنر 57 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے۔ اسٹیون اسمتھ نے 4 رنز اور مارنس لبوشین نے 55 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

آسٹریلیا نے چوتھے روز پاکستان کا دیا ہوا 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 25.5 اوورز میں حاصل کیا۔ اس سے پہلے چوتھے دن کے آغاز میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستانی بیٹرز محمد رضوان 28، عامر جمال 18 اور حسن علی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے جبکہ عبداللہ شفیق، شان مسعود، ساجد اور سلمان صفر پر آؤٹ ہوئے تھے، صائم ایوب 33 اور اسٹار بیٹر بابراعظم صرف 23 رن بنا سکے۔

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ہیزل ووڈ نے 4 اور نیتھن لائن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

سڈنی میچ کا تیسرا روز
سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام تک پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا شکار رہی اور 68 رنز پر اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا لیکن عبد اللہ شفیق ایک بار پھر مچل اسٹارک کے پہلے ہی اوور میں صفر پر بولڈ ہو گئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے کپتان شان مسعود کو اننگز کے دوسرے اوور میں پہلی ہی گیند پر پویلین بھیج دیا۔

صائم ایوب اور بابراعظم نے کچھ مزاحمت کی لیکن نوجوان صائم ایوب 33 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ بابر اعظم 23 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

سعود شکیل صرف دو رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ نائٹ واچ مین ساجد خان اور سلمان علی آغا کو صفر پر جوش ہیزل ووڈ نے اپنا شکار بنایا۔

تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنا لیے تھے اور پاکستان کی آسٹریلیا پر مجموعی برتری 82 رنز رہ گئی تھی۔

قبل ازیں پاکستان کے 313 رنز کے جواب میں آسٹریلیا پہلی اننگز میں 299 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا، گرین کیپس کو پہلی اننگز میں 14 رنز کی سبقت حاصل ہو ئی۔

پہلے سیشن میں آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ 38 اور مارنس لبوشین 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 187 رنزپرگری، چوتھی وکٹ بھی 188 رنز ہی پر گر گئی، اسٹیواسمتھ کو میرحمزہ نے آؤٹ کیا جبکہ مارنس لبوشین سلمان آغا کی گیند کا شکار ہوئے۔

آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹریوس ہیڈ تھے جو 10 رنز بنا کر عامر جمال کا شکار بنے جبکہ 289 کے مجموعے پر ایلکس کیری بھی 38 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے، مچل مارش 54 رنز اور ناتھن لیون 5 رنز پر عامر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، جوش ہیزل ووڈ کو بھی عامر جمال نے صفر پر آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سلمان علی آغا کے حصے میں دو وکٹیں آئیں، ایک ایک کھلاڑی کو ساجد خان اور میر حمزہ نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 54 اور مارنس لبوشین 60 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عثمان خواجہ نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔


سڈنی ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز
سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی جانب سے 313 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری تھی تاہم بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا۔

آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی کامیابی آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی وکٹ کی صورت میں حاصل کی جو 34 رنز بنا کر سلمان علی آغا کا شکار بنے جبکہ عثمان خواجہ کو عامر جمال نے 47 رنز پر آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 116 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا اور وقت سے پہلے چائے کا وقفہ کر دیا گیا تاہم بعد ازاں چائے کے وقفے کے دوران ہی بارش شروع ہو گئی اور پھر مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے دوسرے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا۔

دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو مارنس لبوشین 23 اور اسٹیواسمتھ 6 رنز بناکر کریز پرموجود تھے جبکہ آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری برقرار تھی۔

سڈنی ٹیسٹ کا پہلا روز
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی اوپنرز آسٹریلوی بولرز کے سامنے بری طرح ناکام نظر آئے۔

سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگ میں پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق دو گیندیں کھیلنے کے بعد اسٹارک کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ صرف دو ہی گیندیں کھیلنے کے بعد صائم ایوب بھی ہیزل وڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

شان مسعود 35 اور بابر اعظم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پاکستان کو پانچواں نقصان سعود شکیل کی صورت میں ہوا جو 5 رن کے مہمان ثابت ہوئے، 5 وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 190 کے مجموعے پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔

ساجد خان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی چھٹی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 53 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

9 وکٹیں گرنے کے بعد عامر جمال نے میر حمزہ کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، عامر جمال نے 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ ناتھن لیون کا شکار بنے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک کے حصے میں دو وکٹیں آئیں، ایک ایک کھلاڑی کو جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش اور ناتھن لیون نے آؤٹ کیا۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز کرنے کیلئے آنے والے دونوں ہی بیٹر عبداللہ شفیق اور انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

install suchtv android app on google app store