ڈیوڈ وارنر کی گمشدہ ٹیسٹ کیپ آخر مل گئی

ڈیوڈ وارنر فائل فوٹو ڈیوڈ وارنر

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو اپنی گمشدہ ٹیسٹ کیپ مل گئی جس کی اطلاع انہوں نے ویڈیو شیئر کرکے انسٹاگرام پر دی۔

پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ ڈیوڈ وارنر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا کیونکہ گزشتہ دنوں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا لیکن چند روز قبل مبینہ طور پر وارنر کی ٹیسٹ کیپ گم ہوگئی تھی جو بالآخر مل گئی ہے۔

سڈنی ٹیسٹ میچ سے قبل ڈیوڈ وارنر کی ٹیسٹ کیپ ان کے سامان سے مبینہ طور پرگم ہوگئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے بتایا تھا کہ کچھ روز قبل پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے میلبرن سے سڈنی کے سفر کے دوران میری کیپ بیگ میں تھی لیکن پھر کوئی شخص میرے سامان سے وہ بیگ کیپ سمیت لے گیا ہے۔

تاہم کچھ دن کے انتظار کے بعد ڈیوڈ وارنر کو اپنی ٹیسٹ کیپ بالآخر واپس مل گئی، یہ خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو جاری کرتے ہوئے سنائی۔

 

وارنر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ’میں آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوش اور راحت محسوس کر رہا ہوں کہ میری کیپ مل گئی ہے’۔

انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی کیپ کو واپس لانے میں ان کی مدد کی۔ وارنر نے آسٹریلوی ائیر لائن، ہوٹل اسٹاف اور ٹیم منیجمنٹ کو بھی شکریہ کہا۔

یہ واضح نہیں ہوا کہ ان کی یہ ٹیسٹ کیپ کہاں سے ملی ہے اور اسے کون لے گیا تھا۔

واضح رہے کہ بیگی گرین کیپ آسٹریلوی کھلاڑی کو اس وقت دی جاتی ہے جب وہ اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store