عثمان خواجہ بھی شاہین کی حمایت میں سامنے آگئے

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ اور شاہین آفریدی فائل فوٹو آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ اور شاہین آفریدی

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی عدم شمولیت پر فاسٹ بولر کی حمایت میں سامنے آگئے۔

سڈنی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی کے آرام سے متعلق سوال پر کہا کہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان طویل فارمیٹ کی کرکٹ کی قدر نہیں کرتا‘‘ البتہ فاسٹ بولر کے ورک لوڈ سے متعلق علم نہیں۔ سیریز کے دوران ہمارے بالرز بھی ریسٹ کرتے ہیں۔

انہوں ںے تسلیم کیا کہ ورک لوڈ مینجمنٹ ضروری ہے، جس کی وجہ سے فٹنس پر اثر پڑتا ہے۔ شاہین کی پچھلی انجری کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ انہیں آرام کی ضرورت ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ انجری کے بعد واپسی پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہے تاہم شاہین کے حوالے سے بات کرنے سے پہلے مجھے حقائق جاننا ضروری ہیں، ایسا لگتا ہے مینجمنٹ انہیں انجری سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز سابق کپتان وسیم اکرم اور لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس نے شاہین آفریدی کو سڈنی ٹیسٹ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہ بنانے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2023 کے دوران شاہین آفریدی فائنل میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ اہم معرکے میں انگلینڈ کیخلاف بالنگ نہیں کرواسکے تھے جسکا نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا تھا۔

install suchtv android app on google app store