میلبرن ٹیسٹ: سرفراز آؤٹ، کپتان شان مسعود کا ٹیم کے متعلق اہم بیان

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود فائل فوٹو قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہےکہ سرفراز کے لیے ڈراپ کرنا سخت لفظ ہے انہیں تھوڑا آرام دیا ہے۔

میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوان کا انتخاب کیا گیا، سرفراز کے لیے ڈراپ کرنا سخت لفظ ہے انہیں تھوڑا آرام دیا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جہاں سرفراز کیلئے کنڈیشنز سودمند ہوں گی وہاں انہیں موقع ملے گا۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمیں بیٹنگ میں بہتری لانا ہوگی، ٹیم 100 اوور کھیل رہی ہے تو بیٹرز کو تھوڑا تیز کھیلنا ہوگا، فاسٹ بولرز کیلئے ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتا ہے، فاسٹ بولر کو انجری تو ہوتی ہے کیونکہ جو ٹیسٹ کرکٹ کا لوڈ ہے وہ ڈومیسٹک کا لوڈ نہیں۔

 

install suchtv android app on google app store