فاسٹ بولر نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا سے آؤٹ ہونے کے بعد سائیکل چلانے لگے

فاسٹ بولر نسیم شاہ فائل فوٹو فاسٹ بولر نسیم شاہ

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی لندن میں سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں لندن کی سڑکوں پر سیرو تفریح کرتے اور سائیکل چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نسیم شاہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اندھیرے میں، میں نے روشنی کو دریافت کیا۔‘

فاسٹ بولر کی ویڈیو کو شائقین کرکٹ کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور وہ ان کی جلد ٹیم میں واپسی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ انجری کا شکار قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ورلڈکپ کے بعد دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

کندھے کی انجری کے بعد وہ تیزی سے روبصحت ضرور ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے بولنگ شروع نہیں کی، نسیم شاہ کو 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا تھا جس کی تکمیل کے بعد انہوں نے ہلکی پھلکی مشقوں کا آغاز کردیا ہے تاہم بولنگ شروع کرنے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک ان کے 100 فیصد فٹ ہونے کے امکانات ہیں۔22 سالہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہونا ہے جس میں قومی ٹیم شاہین شاہ آفریدی، وسیم جونیئر اور حسن علی پر انحصار کرے گی۔

install suchtv android app on google app store