پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کپتانی سے مستعفیٰ ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے شکار غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر انہوں نے غزہ کی معصوم بچی کے ہاتھ میں فلسطینی پرچم کی ساتھ تصویر پوسٹ کی جبکہ شعر بھی شیئر کیا کہ ’’اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے، امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے‘‘۔
اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے
— Babar Azam (@babarazam258) November 17, 2023
امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے#Gaza pic.twitter.com/nqwMAib7ww
سابق کپتان بابراعظم سے قبل آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی کرکٹر محمد رضوان کی جانب سے سری لنکا کیخلاف جیت کر بعد مین آف دی میچ کا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیا تھا، جس کے بعد اسرائیل سمیت بھارتی نیوز چینلز نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔