بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے پرعماد وسیم کا ردعمل سامنے آگیا

عماد وسیم نے بابر اعظم کی جانب سے کپتانی سے دستبردار ہونے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔ فائل فوٹو عماد وسیم نے بابر اعظم کی جانب سے کپتانی سے دستبردار ہونے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے بابر اعظم کی جانب سے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ بابراعظم کا کپتانی چھوڑنا اچھا فیصلہ ہے، اس سے بابر پر سے بوجھ ہٹے گا کیونکہ کپتانی کا بوجھ ہوتا ہے اور اب وہ اپنی پرفارمنس پر فوکس کرے گا۔

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہاکہ بابراعظم ہمارے نمبر ون کھلاڑی ہیں، ان کو ٹیم میں ہونا چاہیے جیسے کوہلی ہے، مجھے امید ہے نئے کپتانوں کے سر پر کپتانی نہیں چڑھے گی۔

انہوں نے کوچنگ اسٹاف سے متعلق کہا کہ ہمیں غیر ملکی کوچ نہیں رکھنے چاہئیں۔

فاسٹ بولر محمد عامر بولے کہ بابر جیسا کھلاڑی ہے اُسے ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، وہ اس چیز کو چیلنج لے۔

محمد عامر نے کہا کہ شان مسعود اچھا کپتان ثابت ہوسکتا ہے، شان مسعودکا ڈومیسٹک سیزن اچھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے جس کے بعد پی سی بی نے نئےکپتانوں کا تقرر کردیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store