سابق کپتان شاہد آفریدی نے بالی وڈ میں کام کرنے سے متعلق سوال پر انکار کردیا۔
نجی میڈیا چینل سے گفتگو کے دوران میزبان نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ کیا انہیں کبھی بالی وڈ سے کسی مووی کی آفر ہوئی؟
اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے 2 سے 3 مرتبہ فلمز میں کام کرنے کے حوالے سے پیشکش ہوئی ہے جس میں بالی وڈ موویز بھی شامل ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ انسان کو وہی کرنا چاہیے جو وہ کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری شناخت کرکٹ سے ہے، میں نے فلموں میں کام نہیں کیا نہ ہی میری فیملی سے کبھی کسی نے کام کیا لہٰذا میں نے اس حوالے سے اب تک نہیں سوچا، میں نے کچھ کمرشل کیلئے کام کیے ہیں لیکن اس فیلڈ کیلئے اس سے زیادہ کام نہیں کیا۔