پی سی بی کی سابق کرکٹرز اور شائقین سے قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل

پی سی بی فائل فوٹو پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کی پے درپے شکست کے بعد کی جانے والی تنقید پر کپتان اور ٹیم منجمنٹ کی حمایت میں پیغام جاری کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میں قومی ٹیم کی متواتر تین ناکامیوں پر بورڈ شائقین کرکٹ کے جذبات اور احساسات کو سمجھتا ہے، البتہ اس موقع پر بورڈ انتظامیہ عوام اور سابق کرکٹرز سے امید رکھتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

پی سی بی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو ابھی 4 میچز کھیلنے ہیں ، امید ہے، قومی ٹیم شکست کو بھول کر آنے والے مقابلوں میں مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

سابق کرکٹرز اور میڈیا کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ پر تنقید اور انھیں تبدیل کرنے پر کرکٹ بورڈ کا مؤقف ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، چیئرمین پی سی بی منجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکا اشرف نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم کو مکمل فری ہینڈ دیا اور ان کی مرضی کے مطابق ٹیم بنانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں بنے۔

مستقبل میں بورڈ ورلڈ کپ 2023 کی پرفارمنس کی روشنی میں فیصلے آنے والے وقت پر کرے گا۔ فی الحال بورڈ مکمل طور پر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ٹیم سے میدان میں سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کیلئے اچھا کھیل پیش کرنے کیلئے پرامید ہے۔

install suchtv android app on google app store