پاکستان کی فاسٹ بولر کائنات امتیاز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق کائنات امتیاز نے 19ون ڈےاور 21ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی،کائنات امتیاز 2010 اور 2014 میں ایشین گولڈمیڈل جیتنےوالی پاکستان ٹیم کاحصہ رہیں۔
نہوں نے اپنا آخری ون ڈے آسٹریلیا کےخلاف جنوری 2023 میں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ تھائی لینڈ کے خلاف اکتوبر 2022 میں کھیلا۔
کائنات امتیاز کرکٹ سے مکمل طور پر الگ نہیں ہوئیں، وہ کمنٹری کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں جبکہ حال ہی میں ویمن میچ ریفری کے طور پر بھی اپنے نئے کیریئر کا آغاز کیا ہے۔