ورلڈکپ: آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل پاکستانی پلئرز فٹنس مسائل سے دوچار

قومی کرکٹ ٹیم فائل فوٹو قومی کرکٹ ٹیم

آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ سے قبل پاکستانی ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو کوئی بیماری یا وائرل انفیکشن نہیں ہے، کچھ کو بخار تھا، اکثر ری کوور ہوگئے ہیں، کرکٹرز موسمی بخار میں مبتلا تھے۔

ٹیم نے شام چھ سے 8 بجے تک چنا سوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق اوپنر عبداللہ شفیق بخار کا شکار ہوئے۔ شاہین آفریدی اور اسامہ میر کو بھی بخار تھا تاہم دونوں صحتیاب ہوگئے ہیں۔ پروٹوکول کے تحت بخار کی علامت پر پلیئرز کے کووڈ اور ڈینگی ٹیسٹ بھی ہوئے۔

install suchtv android app on google app store