آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

بابر اعظم، شبمن گل فائل فوٹو بابر اعظم، شبمن گل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 835 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر جبکہ شبمن گِل 830 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈسن 758 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق دو درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ ساتویں سے نویں نمبر پر آگئے ہیں، اسی طرح آؤٹ آف فارم فخر زمان بھی دو درجہ تنزلی کے بعد 11ویں سے 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بالرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ قومی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد ٹاپ سے 10 باہر ہوگئے ہیں اور 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب ٹی20 بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store