شاہین آفریدی کی انجری سے متعلق اہم خبر آگئی

شاہین شاہ آفریدی فوٹو: ایکس شاہین شاہ آفریدی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے شاہین شاہ آفریدی کی انجری کی تصدیق کردی۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کمنٹری کے دوران کمنٹیٹر رمیز راجا نے تصدیق کی کہ شاہین آفریدی کی انگلی زخمی ہے اور وہ تکلیف میں بولنگ کررہے ہیں۔

انہوں نے دورانِ کمنٹری امید ظاہر کی کہ پاکستان کا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف ہے، براہ کرم ٹھیک ہوجائیں۔

ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر اوپنر امام الحق نے کوشل مینڈس کا آسان کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد انہوں نے میگا ایونٹ میں سری لنکا کیلئے تیز ترین سینچری بناڈالی۔

واضح رہے کہ پاک سری لنکن ٹیمیں ورلڈکپ کے عالمی مقابلوں میں 7 بار آمنے سامنے آئی ہیں جہاں پاکستان پلڑا بھاری ہے، گرین شرٹس نے 0-7 سے آئی لینڈرز پر برتری قائم کررکھی ہے۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے نیدرلینڈز کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ سری لنکا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بڑے مارجن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

install suchtv android app on google app store