آئی سی سی ورلڈکپ: بھارت کے سیکیورٹی اقدامات پر سوال اٹھ گئے

 کرکٹ ورلڈ کپ میچ میں متنازع فین گراونڈ میں آگیا اسکرین گریب کرکٹ ورلڈ کپ میچ میں متنازع فین گراونڈ میں آگیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میچ میں متنازع فین گراونڈ میں آگیا، برطانوی شخص ’جاروو‘ آسٹریلیا اور بھارت میچ کے دوران گراونڈ میں گھس گیا۔

جاروو بھارتی ٹیم کی جرسی پہنے ٹاس سے قبل پلیئز کے پاس میدان میں آگیا۔

سیکیورٹی افسران نے جاروو کو روک کر اسے گراونڈ سے باہر نکالا، برطانوی شخص کے میدان میں گھس جانے پر بھارتی پلیئرز بھی ناراض ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے برطانوی کرکٹ فین کے ورلڈ کپ میچز میں آنے پر پابندی لگادی ہے۔

جاروو اس سے قبل انگلینڈ میں بھی اس طرح کی حرکتیں کرچکا ہے، جس پر انگلینڈ کے میدانوں میں بھی داخلے پر پابندی ہے۔

غیر متعلقہ شخص کے پلیئرز اینڈ آفیشل ایریا میں گھس جانے نے ورلڈ کپ سیکیورٹی پر سوال اٹھا دیئے۔

install suchtv android app on google app store