وسیم اکرم نے شاہین کی بولنگ اسپیڈ میں کمی کی وجہ بتادی

شاہین شاہ آفریدی،  وسیم اکرم فائل فوٹو شاہین شاہ آفریدی، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ اسپیڈ میں کمی کی وجہ بتادی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شائقین کرکٹ کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ شاہین آفریدی انجری کے بعد واپس آئیں ہیں تو ان کی بولنگ اسپیڈ میں کمی کیوں ہوگئی؟

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ’شاہین آفریدی کو گھنٹے کی انجری ہوئی اس سے قبل کہنی کی انجری تھی جس سے بولنگ اسپیڈ پر فرق پڑتا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین آفریدی ایک سال کھیلیں گے تو ان کا ردھم واپس آئے گا اور بولنگ اسپیڈ بھی بہتر ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی، شاہین آفریدی ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

install suchtv android app on google app store