ورلڈ کپ 2023: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی

  • اپ ڈیٹ:
ستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی فائل فوٹو ستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارتی سرزمین پر پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ میچ جیت لیا۔ 

ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے کر فتح سے ایونٹ کا آغاز کیا۔ گرین شرٹس اس سے قبل بھارتی سرزمین پر ورلڈ کپ کے 2 میچز کھیل چکی ہے، دونوں ہی میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

1996ء کا ورلڈ کپ پاکستان، بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں ہوا تھا، بھارتی سرزمین پر پاکستان اور بھارت بنگلور میں مدمقابل آئے تھے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف 8 وکٹ پر 287 رنز بنائے تھے اور پاکستان کی ٹیم 9 وکٹ پر 248 رنز ہی بناسکی تھی۔

2011ء کے سیمی فائنل میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت مدمقابل آئے تھے، اس بار میدان موہالی تھا، اس میچ بھی بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 260 رنز بنائے تھے اور گرین شرٹس 231 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

install suchtv android app on google app store