آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

بابر اعظم، شبمن گل فائل فوٹو بابر اعظم، شبمن گل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ںے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے بلے باز شبمن گل رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بلے بازوں کی نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 898 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ اوپنر امام الحق 728 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے امام الحق سے پانچویں پوزیشن چھین لی۔ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بولنگ رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج اور آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ کے پوائنٹس برابر ہیں تاہم کارکردگی کے اعتبار سے محمد سراج 669 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور جوش ہیزل ووڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دو درجہ ترقی کے بعد 632 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرین شرٹس حریف ٹیم کو کیسے دباؤ میں لاسکتے ہیں؟ مائیک ہیسن نے بتا دیا

آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت 116 ریٹنگ کے ساتھ پہلے، پاکستان 115 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 112 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

install suchtv android app on google app store