شاداب خان نے اپنے فیورٹ بھارتی کرکٹرز کے نام بتا دیے

شاداب خان نے اپنے فیورٹ بھارتی کرکٹرز کے نام بتا دیے فائل فوٹو شاداب خان نے اپنے فیورٹ بھارتی کرکٹرز کے نام بتا دیے

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اپنے فیورٹ بھارتی کرکٹرز کے نام بتا دیے، حیران کن بات یہ ہے کہ ان میں دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ویرات کوہلی کا نام شامل نہیں ہے۔

بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سے ان کے فیورٹ بھارتی کرکٹرز کے نام پوچھے گئے۔

جس پر شاداب نے بتایا کہ مجھے روہت شرما بہت اچھے لگتے ہیں،وہ بہت خطرناک بیٹر ہیں، اگر وہ ایک بار سیٹ ہوجائیں تو انہیں آؤٹ کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم اور موجودہ قومی ٹیم میں کیا مماثلت ہے؟

انہوں نے کہا کہ جہاں تک بھارتی بولرز کی بات ہے تو مجھے لیگ اسپنر کلدیپ یادیو بہترین لگتے ہیں، وہ فلیٹ پِچ پر بھی شاندار بولنگ کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔

شاداب نے مزید کہا کہ میرے خیال سے جس ٹیم کی بولنگ بہترین ہوگی وہی ٹیم ورلڈکپ جیتے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بدھ کو دبئی کے راستے حیدرآباد دکن پہنچی تھی جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: سب سے زیادہ وکٹیں کون لے سکتا ہے؟ معروف جریدے کی فہرست جاری

ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

install suchtv android app on google app store