پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ میں شمولیت کے بعد انتہائی خوش نظر آتے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے ٹویٹس بھی کی ہیں۔
حسن علی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیپشن کے ساتھ ایک پوسٹر بھی جاری کیا ہے جس پر لکھا ہے کہ ’’دی جنریٹر از بیک‘‘۔
فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ’’شکر الحمد اللہ، ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے ناقابل بیان ہے۔ ان شاءاللہ، میں پاکستان کے لیے اچھی کارکدگی دکھانے کی کوشش کروں گا‘‘۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ ’’مجھے اور قومی ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، شائقین کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری حمایت کی‘‘۔
Shukar Alhumdulilah! It's an indescribable feeling to be able to play the World Cup for my country. InshAllah I will give my absolute best for Pakistan. Please remember me and our team in your prayers. Also a big thanks to my fans for always supporting me ??#PakistanZindabad ?? pic.twitter.com/Kul3zpbXis
— Hassan Ali ?? (@RealHa55an) September 22, 2023
واضح رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی کو انجری کا شکار نسیم شاہ کی جگہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف دو وارم اَپ میچز کھیلے گی۔ وہ ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
قومی ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ
کپتان بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، سعود شکیل، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور حسن علی۔
محمد حارث، زمان خان اور ابرار احمد ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
