کیربیئن پریمیئر لیگ میں اعظم خان کی شاندار بیٹنگ

اعظم خان فائل فوٹو اعظم خان

ویسٹ انڈیز میں جاری کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں پاکستانی کھلاڑی چھائے ہوئے ہیں اعظم خان نے اچھے اچھے بولرز کے ہوش اڑاتے ہوئے چھکوں کی برسات کر دی۔

وکٹ کیپر جارح مزاج بیٹر اعظم خان اس وقت ویسٹ انڈیز میں جاری کیربیئن پریمیئر لیگ میں اپنے جوہر دکھا رہے ہیں اور اب تک کھیلے جانے والے میچوں میں چھکوں اور چوکوں کی برسات کرتے ہوئے مخالف اچھے اچھے بولرز کے ہوش اڑا کر رکھ دیے ہیں۔

اعظم خان سی پی ایل میں گوانا امیزون واریئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ میدان میں آئے تو چاہے مخالف ٹیم کے لیے ہدف سیٹ کرنے پہلے بیٹنگ کرنے آئے یا ہدف کا تعاقب کرنے جب بھی ان کا بلا چلا تو یہ نہ دیکھا کہ سامنے بولنگ کرانے والا کتنا بڑا نام ہے جارح مزاج بلے باز نے کسی کو نہ بخشا اور گراؤنڈ کے چاروں طرف چھکوں چوکوں کی برسات کرکے شائقین کرکٹ کو محظوظ اور مخالف ٹیموں کو پریشان کیا۔

کنگ، پیٹریاٹس، جمیکا تلاواز، نائٹ رائیڈرز غرض ہر مخالف ٹیم کا بولر اپنی بولنگ پر ان کے بلے کی ضرب لگنے کے بعد گیند کو فضا میں باؤنڈری کے پار جاتے حسرت سے دیکھنے پر مجبور رہا۔

اعظم خان اب تک 170 رنز اسکور کر چکے ہیں جس میں 12 چھکے اور 15 چوکے بھی شامل ہیں۔

ان کی ٹیم امازون واریئر گروپ کے 9 میں سے 8 میچز جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست رہی اور جمعہ 23 ستمبر کو جمیکا تلاواز کے ساتھ کوالیفائر ٹو میں مدمقابل ہوگی جس کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔

install suchtv android app on google app store