آئی سی سی نے ٹی 20 اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹی 20 اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی فائل فوٹو آئی سی سی نے ٹی 20 اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے اور آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے اور جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے۔

پاکستان کے امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر اور بھارت کے شبمن گَل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ فخر زمان دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

ون ڈے بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر آ گئے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کی رینکنگ میں سات درجے بہتری ہوئی ہے وہ 36 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store