کرکٹر محمد عامر نے پاکستان سپر لیگ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ٹیل اینڈر کو بولنگ کروانے سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کردی۔
محمد عامر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران بابر اعظم اور ٹیل اینڈر کو بولنگ کروانے سے متعلق میرے بیان کو ویوز اور چورن بیچنے کیلئے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ بابر ورلڈکپ کے حوالے سے پاکستان ٹیم کیلئے بہترین ہے، بابر دو ورلڈکپ اور ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم کی قیادت کرچکا ہے۔
دوسری جانب سے محمد عامر نے پی ایس ایل کے دوران بابر کو ٹیل اینڈر کہنے سے متعلق بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ’میرا ان لوگوں سے سوال ہے جنہوں نے اس بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا، ایسے لوگ مجھے میرا کوئی ایک انٹرویو بھی ایسا نکال کر دکھا دیں جس دوران میں نے کہا ہو کہ بابر میرے لیے ایک ایوریج پلیئر ہے یا فارغ ہے، میں نے اپنے ہر انٹرویو میں بابر کو پاکستان کا بہترین پلیئر تسلیم کیا ہے۔