قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان فائل فوٹو قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان ٹیم دسمبر 2023ء سے جنوری 2024ء میں آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی اس ٹیسٹ سیریز کو بینو قادر ٹرافی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں شیڈول ہے۔

یہ ٹیسٹ سیریز تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہو گی۔

install suchtv android app on google app store