گرانٹ بریڈبرن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

گرانٹ بریڈبرن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر فائل فوٹو گرانٹ بریڈبرن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گرانٹ بریڈ برن کو 2 سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں کنسلٹنٹ کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے والے گرانٹ بریڈ برن کو 2 سال کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، ان کی تقرری طے کردہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔

گرانٹ بریڈبرن اس سے قبل 2018 سے 2020 تک پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے قومی کرکٹ اکیڈمی میں بھی خدمات انجام دی تھیں۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے بریڈبرن اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ بھی رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بریڈبرن کو ہیڈ کوچ مقرر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی تجربہ کار کوچ ہیں چونکہ وہ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستہ رہ چکے ہیں لہٰذا وہ ہمارے کلچر کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store