سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ اگر کوئی مداخلت کرے تو انہیں چاہیے کہ کپتانی چھوڑ دیں۔
راشد لطیف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ورلڈکپ 2023 تک بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے لیکن میرا بابر کو مشورہ ہے کہ اگر کوئی باہر سے ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے تو بہتر ہے کپتانی چھوڑ دیں۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر شعیب ملک بھی بابراعظم کو پاکستانی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔ شعیب ملک نے کہا تھا کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے، بابر اعظم بیٹنگ اور کپتانی میں بہتری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز ڈرا ہونے کے باعث بابر اعظم کی کپتانی کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی تھیں۔