میسی چھٹیاں گزارنے سعودی عرب پہنچ گئے، تصاویر وائرل

میسی چھٹیاں گزارنے سعودی عرب پہنچ گئے، تصاویر وائرل فائل فوٹو میسی چھٹیاں گزارنے سعودی عرب پہنچ گئے، تصاویر وائرل

ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے سعودی عرب پہنچ گئے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

وزیر سیاحت احمد الخطیب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسٹار فٹبالر کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے سعودی عرب آئے ہیں۔ 

تصاویر میں میسی اور ان کی اہلیہ کو ایک پارک میں ساتھ بیٹھے وقت گزارتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک اور تصویر میں وہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ ہرن کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

اس سے قبل میسی نے گزشتہ سال مئی میں بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، اس دورے میں اسٹار فٹبالر نے جدہ کے ایک سالانہ تہوار میں شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ لیونل میسی سعودی عرب کے وزارت سیاحت کے پروموشنل برانڈ وزٹ سعودی کے سفیر ہیں۔


رواں سال مارچ میں سعودی وزیر سیاحت نے آگاہ کیا تھا کہ وہ مئی میں اہلخانہ کے ہمراہ مملکت کا وزٹ کریں گے، میسی کا دورہ سعودی عرب کے وژن 2030 کا حصہ ہے۔


دوسری جانب اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کو بھی سعودی فٹبال کلب الہلال کی جانب سے مبینہ طور پر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store