چوتھا ٹی 20: بارش، ژالہ باری کے باعث پاک نیوزی لینڈ میچ بے نتیجہ ختم

بارش، ژالہ باری کے باعث پاک نیوزی لینڈ میچ بے نتیجہ ختم فائل فوٹو بارش، ژالہ باری کے باعث پاک نیوزی لینڈ میچ بے نتیجہ ختم

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا راولپنڈی میں جاری چوتھا ٹی 20 میچ بے نتیجہ ختم کردیاگیا۔

قبل ازیں روالپنڈی میں جاری میچ بارش اور ژالہ باری کے باعث روک دیا گیا تھا۔

بارش کے باعث میچ روکے جانے سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جب کہ چیڈ بوز 54، کپتان ٹام لیتھم 13، رچن روندرا 8، ول ینگ 6 اور ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر عماد وسیم نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 3 کیوی بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

ان کے علاوہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیزیز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی تھی، قومی بلے باز افتخار احمد کی 24 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز رائیگاں گئی تھی۔

اس سے قبل پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری اور حارث رؤف کی بہترین باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی20 میچ میں 38رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے حارث رؤف کی شاندار باؤلنگ کی بدولت مہمان ٹیم کو صرف 94 رنز پر ڈھیر کر کے میچ میں 88 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان ٹیم: بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان

نیوزی لینڈ ٹیم: ٹام لیتھم (کپتان، وکٹ)، چیڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپ مین، ہینری شپلی، راچن رویندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہنری، ایش سودھی، میک کونچی

 

install suchtv android app on google app store